پولیس ٹیلی کمیونی کیشن افسروں کی ترقی

لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب احمد ارسلان ملک کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کے اجلاس میں  9 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ۔ اجلاس میں ایس ایس پی ٹیلی صادق علی ڈوگر اور ایس ایس پی ایم ٹی پنجاب منتظر مہدی نے بھی شرکت کی۔  عہدے پر ترقی پانے والوں میں اے ایس آئی عبدالقیوم، ارشاد اقبال، ریاست علی، محمد شعیب، سرفراز احمد، امانت علی شامل ہیں۔ پروموشن بورڈ نے ہیڈ کانسٹیبل محمد رفیق، ریاض حسین اور مبشر خالد کو اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی دینے کی بھی منظوری دی۔ ایس ایس پی صادق علی ڈوگر نے کہا کہ ترقی ملنا اہلکاروں کا بنیادی حق ہے۔ اہلکاروں کی ویلفیئر کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...