لاہور(نمائندہ خصوصی)آن لائن ٹیکسی سروس ڈرائیور کے قتل کی تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، پولیس نے مقتول محمد علی کی گاڑی کی آخری رائیڈ بک کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا،زیر حراست ملزم نے بیان دیا کہ گاڑی میں خود سفر نہیں کیا،گاڑی اپنے ایک دوست کو بک کروا کر دی تھی۔ ، پولیس کا کہناتھا کہ مقتول کیساتھ سفر کرنے والے شخص کی سی ڈی آر منگوا لی ہے،جلد ہی ملزم قانون کی گرفت میں ہوگا۔