متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا

Jan 09, 2021

لاہور(کامرس رپورٹر )مختلف وجوہات کی بنا ء پر متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں جس کیوجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔  لاہور سے کراچی جانیوالی قراقرم ایکسپریس ساڑھے آٹھ گھنٹے ،لاہور سے کراچی روانہ ہونے والی پاک بزنس ایکسپریس تین گھنٹے ،لاہور سے کراچی روانہ ہونے والی کراچی ایکسپریس شام چھ گھنٹے ،لاہور سے کراچی روانہ ہونے والی شاہ حسین ایکسپریس ساڑھے 7گھنٹے کی غیر معمولی تاخیر کا شکار رہیں۔

مزیدخبریں