اسلام آباد( وقائع نگار) ایم ڈی پی ٹی وی سمیت اعلی عہدوں پر تعیناتیوں کیخلاف قانون ہونے کی بابت کیس میں ایم ڈی پی ٹی وی سمیت متعلقہ پارٹیز کو 12 جنوری کیلئے نوٹس جاری کر دیئے جمعہ کو پٹیشنر شمس اقبال اپنے وکلا چوہدری قمر پرویز اور آصف گجر کے ہمراہ جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں پیش ہوے تو فاضل جسٹسں نے ریمارکس دیئے کہ اسی نوعیت کا مقدمہ چیف جسٹسں سن رہے ہیں بہتر ہو گا اس کیس کو بھی وہ سنیں۔