اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما و سابق چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے سانحہ مچھ کے حوالے سے وزیراعظم کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب وزیراعظم کہے بلیک میل نہیں کیا جا سکتا۔تو مطلب انا ریاست سے بڑی ہے، اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ وزیراعظم کا یہ فاسزم کی سمت ہے، انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان میتوں پر سے پرواز کر کے گوادر پہنچے لیکن کوئٹہ نہیں۔