کراچی (کامرس رپورٹر)مقامی کرنسی مارکیٹوں میں جمعہ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا جس کے باعث انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر 160.32روپے جب کہ اوپن مارکیٹ میں160.25 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔فوریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 12 پیسے کے اضافے سے160روپے سے بڑھ کر 160.12روپے اور قیمت فروخت22پیسے کے اضافے سے160.10روپے سے بڑھ کر 160.32روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کے اضافے سے 159.90روپے سے بڑھ کر160روپے اور قیمت فروخت160.20روپے سے بڑھ کر160.25روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید195روپے سے گھٹ کر194.50 روپے ہوگئی اور قیمت فروخت 196.50روپے مستحکم رہی جب کہ برطانوی پاونڈٖ کی قیمت خرید 215.50 روپے سے بڑھکر216روپے اور قیمت فروخت 217 روپے سے بڑھ کر218روپے ہوگئی۔
روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر و دیگر کرنسیوں کی قدر میں اضافہ
Jan 09, 2021