وفاقی وزیرریلوے اعظم سواتی  کا جدید ٹرمینل کا دورہ‘  بریفنگ 

کراچی (خبر نگار) وفاقی وزیر ریلویز اعظم خان سواتی نے جمعہ کو ہچی سن پورٹس پاکستان کا دورہ کیا۔ پورٹ انتظامیہ نے وفاقی وزیر کو پورٹ آپریشنز کے بارے میں آگاہ کیا اور اپنے جدید ترین ٹرمینل کی سہولیات کے بارے میں بھی بتایا۔ وفاقی وزیر کو پورٹ کے فیز ٹو توسیعی منصوبوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ منصوبہ کے حوالے سے وفاقی وزیر نے ہچی سن پورٹس پاکستان کو یقین دلایا کہ بیرونی انفراسٹرکچر اور ٹرمینل کے اندر ریل سائیڈنگ 31 مارچ 2021ء تک مکمل ہو جائے گااور پاکستان ریلوے ٹرمینل سے منسلک کول یارڈ سائیڈنگ کو عبوری مدت کیلئے قابل استعمال بنا یاجا سکتا ہے۔پورٹس پاکستان کے سربراہ اور جنرل منیجر کیپٹن راشد جمیل نے اس موقع پر کہا کہ ہچیسن پورٹس پاکستان کی انتظامیہ وفاقی وزیر کی میزبانی پر خوشی کا اظہار کرتی ہے اور وفاقی وزیر ریلوے کے دورہ پر ان کی مشکور ہے کیونکہ نئے سال کی شروعات میں یہ ایک مثبت قدم ہے۔

ای پیپر دی نیشن