لاہور(خصوصی نامہ نگار)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے کاہنہ میں دومسیحی بہنوں کے اغواء کے بعد بے دردی سے قتل کی لرزہ خیز واردات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی مظلوم خاندان کے ساتھ ہے ، جب تک قاتل پکڑے نہیں جاتے اورانہیں کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاتا ہم مظلوموں کے ساتھ کھڑ ے رہیں گے ۔ملک میں درندگی اور قتل و غارت گری کے واقعات مسلسل بڑھ رہے ہیں مگر حکمران بے حمیتی کی چادر اوڑھ کر سوئے ہیں۔امیر العظیم نے کاہنہ میںمقتولہ بہنوں کے خاندان کے افراد سے ملاقات کی اور ان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہیں جماعت اسلامی کی طرف سے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔امیر العظیم نے کہا کہ یہ ظالم اور مظلوم کی جنگ ہے اور جماعت اسلامی مظلوموں سے ساتھ کھڑی ہے۔ جب تک قاتلوں کو سرعام پھانسی کے پھندے پر نہیں لٹکایا جاتا ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔
امیر العظیم کا دورہ کاہنہ‘ قتل ہونیوالی دوبہنوں کے اہلخانہ سے تعزیت
Jan 09, 2021