پائیدار قیام امن کیلئے کشمیریوں کو انصاف فراہم کرنا ہوگا:شاداب رضا

لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمدشاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے عالمی برادری کی خاموشی مجرمانہ غفلت ہے،دنیا میں مستقل اور پائیدار امن کیلئے مظلوموں کو انصاف فراہم کرنا ہوگا،متعصبانہ رویوں اور تعصب پسندی نے دہشتگردی کو فروغ دیا ہے،کشمیر جل رہا ہے بھارتی حکومت نے جنونی ہندؤں کو کشمیر میں مسلم نسل کشی اور ظلم وبربریت لائسنس دیا ہواہے،بھارتی فوج نے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے،اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد نہ ہوناسلامتی کونسل کے وقار مجروع کررہا ہے،پاکستان نے ہمیشہ ڈائیلاگ کا راستہ اپنا اور بھارت نے طاقت کا مظاہر کیا جو امن کیلئے خطرناک عمل ہے،کشمیر میں ماؤں،بہنوں کی عزتوں کو پامال اور نوجوانوں کوقتل اوربررگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے،کشمیر کی آزادی کی آواز کو دبانے میں بھارت بُری طرح ناکام  ہوچکا ہے،مظلوم کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے پاکستان کے عوام اپنے قومی اداروں کے ساتھ ہیں،کشمیر یوں کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے حکومت پاکستان سے مطالبہ ہے جہاد کا اعلان کرے۔

ای پیپر دی نیشن