ہزارہ برادری مظاہرین کو بلیک میلر کہنا افسوسناک ہے: غلام دستگیر

گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما وسابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ ہزارہ برادری کے مظاہرین کو بلیک میلر کہنا افسوسناک اور قابل مذمت ہے عمران خان مچھ واقعہ کے بعد ہونیوالے احتجاج کو ذاتی انا کا مسئلہ بنابیٹھے ہیں مسلم لیگ ن کی قیادت اور کارکن سانحہ مچھ کے متاثرین کے غم میں برابر کی شریک ہے حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مچھ میں دہشتگردی کا واقعہ پیش آیا، گزشتہ 6 روز سے قوم کی مائیں ،بہنیں حکمران کا انتظار کررہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنی رہائشگاہ پر مسلم لیگ ن گوجرانوالہ سٹی کے سینئر نائب صدر محمد شعیب بٹ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سینئر لیگی رہنما غلام دستگیر خان نے گوجرانوالہ میں مسلم لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف جھوٹے مقدمات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹے مقدمات اور گرفتاریاں ہمیں نوازشریف کی محبت سے دور نہیں کرسکتیں ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...