نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) انٹی کرپشن کی عدالت میں لیگی رہنمامدثر قیوم ناہرا کی درخواست ضمانت پر سرکاری وکلاء کے پیش نہ ہونے پربحث نہ ہو سکی۔ انٹی کرپشن کی عدالت میں مسلم لیگی راہنماء حاجی مدثر قیوم ناہرا کی درخواست ضمانت کی سماعت ہو گی انہیں 18 دسمبر کو گرفتار کیا گیا تھا محکمہ انٹی کرپشن نے انہیں دس دن جسمانی ریمانڈ پر رکھا مگر ان پر الزامات ثابت کرنے کے کوئی ثبوت حاصل نہ کر سکے جس پر انٹی کرپشن کے جج نے انہیں 27 دسمبر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا آج ان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی پانچویں تاریخ ہے مگر ریکارڈ، سرکاری وکلاء کے پیش نہ ہونے اور مختلف وجوہات کی بناء پر اس پر بحث نہیں ہو سکی۔