حکومتی ناقص پالیسیوں کے باعث کسی بھی چیز کا ریٹ کنٹرول میں نہیں:سرفرازاحمد 

Jan 09, 2021

فیروزوٹواں (نامہ نگار ) جتنی مہنگائی موجودہ حکومت کے دور میں ہوئی ہے اس سے پہلے کسی دور حکومت میں نہ سنی اور نہ دیکھی ہے ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ ن کے راہنماملک سرفرازاحمد نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ ناقص پالیسیوں کے باعث کسی بھی چیز کا ریٹ کنٹرول میں نہیں ہے گرانفروشوں‘ زخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ مافیا کو مدینہ کی ریاست میں کھلی چھوٹ ہے معیشت کا پہیہ الٹ گھوم رہا ہے۔

مزیدخبریں