بھوئے آصل (نامہ نگار)ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے اور آئندہ کیلئے ہمارے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے، ان خیالات کااظہار مرکزی امام بارگاہ حسینیہ کے صدر سید ندیم اقبال شاہ ، خطیب مولانا محمد علی رجائی و دیگر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سانحہ موچھ ہزارہ برادری پر ڈھائے جانے والے مظالم ناقابل برداشت و ناقابل بیان ہیں۔ انہوں نے حکومت سے وارثان کی مالی امداد کیساتھ جلد از جلد دہشت گردوں کو گرفتا رکرکے کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیاہے ۔
سانحہ موچھ ناقابل برداشت ہے:سید ندیم اقبال
Jan 09, 2021