راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ایپکا کے تینوں دھڑوں کے رہنماؤں بنارس خان جدون، فضل غفار باچا،حاجی ارشاد، خالد سنگھیڑا، اقبال نون اور حاجی صدیق سمیت اسلام آباد کے تمام سرکاری ملازمین اتحاد اور فیڈرل سیکٹریٹ وفیڈرل ایمپلائز کوارڈینیس کونسل کے سربراہ رحمان باجوہ اور اگیگا کے چیئرمین اسلام الدین، بلوچستان ملازمین اتحاد کے حبیب اللہ مردان زئی، سمیت ملک بھر کی تنظیموں نے 12جنوری2021کو اسلام آباد میں حکومتی بد عہدی ، 06 اکتوبر کے دھرنے کے نتیجے میں ھونے والے مذاکرات پر عمل نہ کرنے اور معاہدے کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کے خلاف احتجاج کی کال دے دی ہے، وفاقی وزیر علی محمد خان نے ملازمین کو ان مراعات کے لیے بریفنگ دینا تھی لیکن حکومت نے ان تنظیموں سے ہٹ کر اپنے چہیتے بلا کر میٹنگ روم بھر لیا.