پاکستان نے گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم فتح ون کی آزمائشی پرواز کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔یہ سسٹم 140 کلومیٹر کے فاصلے تک روایتی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
پاکستان کو جس دشمن کا سامنا ہے اس کا دفاعی بجٹ ہمارے مجموعی قومی بجٹ کے برابر اور اسکی افواج کی تعداد اور اسلحہ کی مقدار پاکستان سے سات گنا زیادہ ہے۔اس نے دنیا سے جہاں سے بھی ممکن ہے اسلحہ کے انبار جمع کئے ہیں۔پاکستان محدود وسائل میں بھارت کا مقابلہ افواج کی بہترین تربیت اور اسلحہ کے معیار سے کررہا ہے۔ ان دونوں معاملات میںپاکستان بھارت سے آگے ہے۔ بھارت نے فرانس سے جدید رافیل فائٹر طیارے خریدے جبکہ پاکستان نے ان جے ایف 17تھنڈر کو جدیدسسٹم سے مرصع کر کے انکی کارکردگی کو رافیل سے بہتر بنا لیا۔میزائل ٹیکنالوجی میں بھی پاکستان بھارت سے آگے ہے۔اب ٹیسٹ کیا جانیوالا گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم فتح ون ہتھیاروں کا یہ نظام پاک فوج کو دشمن کے علاقے کے اندر دور تک اہداف کو درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی استعداد بخشے گا۔پاکستان نے یہ ٹیسٹ کرکے اپنے دفاع کا ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے جس پر اس منصبوے کوپایہ ٔ تکمیل کو پہنچانے والے انجینئرز اور ٹیکنیشن قوم کی مبارک باد کے مستحق ہیں۔
گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم ’’ فتح ون‘‘ کاکامیاب تجربہ
Jan 09, 2021