ملتان (خبر نگار خصوصی)سیکرٹری ہاؤسنگ لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے دیگر اضلاع میں ٹوائلٹس کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ بہاولپور کے پسماندہ علاقوں میں ٹوائلٹس کی تعمیر سے عوام میں احساس محرومی ختم ہوگا۔اْنھوں نے خیالات کا اظہار اْنھوں نے بہاولپور کی تحصیل یزمان کے دورہ کا موقع پر کیا۔ اس موقع پر اْنھوں نے لوگوں کے مسائل سنے اور حل کی یقین دہانی کرائی۔اْنھوں نے مزید کہا کہ سیوریج اور صاف پانی کے مسائل کا حل بھی ترجیحات میں شامل ہے۔جس کے لئے متعلقہ آفیسران کے ساتھ دورے کر رہا ہوں۔
بہاولپور کے پسماندہ علاقوں میں ٹوائلٹس کی تعمیر سے احساس محرومی ختم ہو گا: لیاقت علی چٹھہ
Jan 09, 2021