سلیم ملک کو3 بین الاقوامی ٹیموں  کی کوچنگ کی پیش کش

ملتان(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ سیٹ اپ میں ملازمت حاصل کرنے کی کوششوں میں ناکامی کے بعد سابق کرکٹر سلیم ملک نے دعوی کیا ہے کہ کئی بین الاقوامی ٹیموں کی جانب سے انہیں کوچنگ کی پیش کش کی گئی ہے اور انہوں نے اسے قبول کرلیا ہے۔ سلیم ملک کے قریبی ذرائع کے مطابق انہیں آئی سی سی کے تین ساتھی ممبر بورڈز کی جانب سے انہیں کوچنگ کی پیش کش کی گئی تھی۔سلیم ملک اگلے کچھ دنوں میں ان آفرز کے بارے میں حتمی فیصلہ کریں گے۔، سابق کپتان اگلے ہفتے این او سی کے لئے پی سی بی سے رابطہ کریں گے۔ یہاں یہ بات واضح رہے کہ ایک آزاد جج نے پی سی بی سے سابق کپتان کو این او سی جاری کرنے کا کہا تھا۔ سلیم ملک پر میچ فکسنگ کے الزام میں 2000ء سے کرکٹ کھیلنے کی پابندی عائد تھی۔ 1999ء کے ورلڈ کپ کے بعد سلیم ملک پر تاحیات پابندی عائد کردی گئی تھی لیکن 2008ء  میں لاہور ہائیکورٹ نے انہیں کلیئر قرار دیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن