حکومت مساجد و مدارس کو کنٹرول کرنے کاخیال دل سے نکال لے

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) بانی خانقاہ نقشبندیہ چاکرہ راولپنڈی شیخ الحدیث والتفسیرمولاناپیر عبدالشکورنقشبندی نے مکی مسجد الرحمن چکری روڈ دھمیال کیمپ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا حکومت مساجد و مدارس علمائے کرام مشائخ عظام کو کنٹرول کرنے کاخیال چھوڑ دے ان کو کنٹرول انگریز نہیں کر سکا،عوام کو چاہیئے وہ قرآن و سنت کے مطابق زندگی بسر کریں ،آج سی ٹی ڈی کے ظلم کے خلاف پورے ملک میں احتجاج ہو رہا ہے ،نوجوان طالب علم اسامہ ستی کی شہادت سے پورے ملک میں اسلامی نظام کی راہ ہموار ہو گی قادیانی ناسور ہیں حکمران ان کو لگا دیں، اس موقع پر حضرت مولانا مقصود عثمانی، مولانا فدا حسین صدیقی، مولانا پروفیسر عبدالرزاق، مولانا عبدالظاہر، حافظ حسین احمد، مولانا منیب اللہ، مولنا قاری شکیل احمد نقشبندی، مولانا آصف، قاری عبداللہ اور دیگر نے کہا نوجوان طالب علم اسامہ ستی کی شہادت پر احتجاج جاری ہے ،ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں ان کے والدین کو انصاف دیا جائے اور اس واقعہ میں ملزمان کو سخت سے سخت سزائیں دی جائیں.

ای پیپر دی نیشن