معاہدہ پر عملدرآمد: امارات آج قطر کیساتھ سرحدی گزرگاہیں کھول دیگا 

ابو ظہبی (نوائے وقت رپورٹ) متحدہ عرب امارات نے قطر کے خلاف تمام کارروائیاں ختم کرنے اور تمام سرحدی گزرگاہیں کھولنے کا اعلان کر دیا۔ حکام کے مطابق فیصلہ خلیج کونسل اجلاس کے اعلامیے کے بعد معاہدے کے تحت کیا گیا۔  آج قطر کے ساتھ تمام سرحدی گزرگاہیں کھول دی جائیں گی۔ سعودب عرب نے چند روز قبل قطر کے ساتھ فضائی، زمینی اور سمندری رابطے بحال کر دیئے تھے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب‘ یو اے ای‘ بحرین اور مصر نے 2017ء میں قطر کے ساتھ تعلقات معطل کر دیئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن