کرونا: نرس سمیت مزید 41جاں بحق، امریکہ ، ایک دن میں 4ہزار سے زائد اموات

اسلام آباد (نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان میںکرونا وائرس کی دوسری لہر، مزید 2 ہزار 435 افراد میں وائرس کی تصدیق، مزید 41 افراد لقمہ اجل بنے، اموات کی تعداد 10 ہزار 558 تک پہنچ گئی۔ صحتیاب ہونے  والوںکی تعداد 3 ہزار 313 رہی۔ متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 97 ہزار 510 ہوگئی، 91 فیصد یعنی 4 لاکھ 53 ہزار 828 مریض صحتیاب ہوچکے۔ اس طرح ملک میں فعال کیسز33 ہزار 124 رہ گئے۔ صوبہ سندھ میں مزید ایک ہزار 5 کیسز کا اضافہ، مجموعی تعداد 2 لاکھ 24 ہزار 4 تک پہنچ گئی۔ مزید 11 مریضوں کا انتقال، اموات کی تعداد 3 ہزار 681 تک پہنچ گئی۔ صوبہ پنجاب میں کرونا کے 676 نئے کیسز، متاثرین ایک لاکھ 43 ہزار 511 ہوگئی۔ مزید 18 مریض لقمہ اجل بنے، اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 221 ہوگئی۔ صوبہ خیبرپی کے میں مزید 307 افراد متاثر، مجموعی متاثرین کی تعداد 60 ہزار 536 ہوگئی۔ مزید 8 کا انتقال، تعداد ایک ہزار 710 پر جا پہنچی۔ صوبہ بلوچستان میں 14 کیسز رپورٹ ، مجموعی کیسز 18 ہزار 314 ہوگئے۔ اموات 186 پر برقرار رہیِں۔ اسلام آباد میںمزید 155 کیسز، متاثرہ افراد کی تعداد 38 ہزار 842 تک جا پہنچی۔ مزید 2 مریض جاں بحق، اموات 436 تک پہنچ گئیں۔ آزاد کشمیر میں مزید 14 متاثر، تعداد 8 ہزار 430 ہوگئی۔ مزید 2 مریض کے انتقال، اموات 234 تک جا پہنچی۔ گلگت بلتستان میں صرف 4 نئے کیس، متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 878 ہوگئی۔ مرنے والوں کی تعداد 101 پر برقرار ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 53 ہزار 828 ہوگئی۔ برطانیہ میں 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار سے زائد مریض ہلاک ہو گئے۔ جرمنی میں کرونا سے دماغی امراض میں اضافہ ہو گیا۔ بھوٹان میں کرونا سے پہلی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی۔ ننکانہ صاحب سے نامہ نگار کے مطابق کرونا وائرس سے لڑتے ہوئے سٹاف نرس زندگی کی بازی ہار گئی۔ گائوں دھارو والی کی رہائشی سٹاف نرس صبا جو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہی تھی جس کو اچانک طبیعت خراب ہونے پر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کردیا گیا جہاں وہ کرونا سے لڑتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملی۔ ملک میں کرونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کرونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں دوبارہ تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کرونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان ایک بار پھر 28ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ امریکہ میں کرونا سے اموات کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا۔ کرونا سے ایک روز میں ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو گئیں۔ برطانیہ نے مسافروں کیلئے کرونا ٹیسٹ لازمی کر دیا۔ جنوبی افریقہ پر سفری پابندیوں میں توسیع کر دی۔ گریٹر برسبین آسٹریلیا میں کرونا کی نئی قسم سامنے آ گئی۔ آسٹریلیا میں تین روز کیلئے لاک ڈاؤن کر دیا گیا۔ کرونا ویکسی نیشن کا آغاز فروری میں ہو گا۔ ہنگری میں کرفیو میں یکم فروری تک توسیع کر دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...