اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نوازشریف نے ہزارہ برادری کی حمایت میں احتجاج کی کال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے پارٹی قائد نے ملک بھر میں جماعت کی مقامی قیادت اور کارکنان کو احتجاج کی کال میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی ہے مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت اور کارکنان اپنے اپنے شہروں میں ہزارہ برادری کے لئے احتجاج میں شریک ہوں اور حمایت کریں ۔ محمد نوازشریف، شہبازشریف اور پوری جماعت اس مشکل گھڑی اور ہزارہ برادری کے غم میں شریک ہیں ۔ہزارہ برادری کے شہدا کے معاملے کو پی ڈی ایم میں بھی لیجانے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔پارٹی قائد محمد نوازشریف نے شاہد خاقان عباسی کو مولانا فضل الرحمن اور دیگر قائدین سے فوری رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
نوازشریف، شہبازہزارہ برادری کے غم میں شریک ہیں‘ مریم اورنگزیب
Jan 09, 2021