رحیم یارخان (کرائم رپورٹر)جوڈیشری‘ پولیس‘ انتظامیہ کا ڈسٹرکٹ بار کے ساتھ چولی دامن کاساتھ ہے‘ ایک دوسرے کے بغیر انصاف کی فراہمی ممکن نہیں‘ رحیم یارخان بار مثالی بارہے، وکلائ‘سٹاف اور سائلین کے لئے صاف پانی کا فلٹریشن پلانٹ بہت جلد لگایاجائے گا‘ جبکہ خوبصورت مسجد کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا ہے‘ ان خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج رائو محمد سلیم نے ڈسٹرکٹ بار کے صدر رائے مظہرحسین کھرل‘ جنرل سیکرٹری غلام غوث کورائی کی جانب سے جوڈیشری کے اعزاز میں الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار رائے مظہر حسین کھرل‘ جنرل سیکرٹری غلام غوث کورائی نے کہاکہ ہمارے دامن صاف ہے۔ہم نے بار کے فنڈ کو ایمانداری سے استعمال کیا اور ہر طرح کے آڈٹ کے لئے تیار ہیں۔اس موقع پر مظہر حسین کھرل‘ غلام غوث کورائی کی جانب سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رائو محمدسلیم‘ڈپٹی کمشنرعلی شہزاد‘ ڈی پی او اسد سرفرازا خان‘ پروفیسر طارق ندیم اورممبران پنجاب بار کونسل سردار عبدالباسط خان‘ اختر محمود علی چہور کو بار ایسوسی ایشن کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔
جوڈیشری‘ پولیس‘ انتظامیہ کا ڈسٹرکٹ بار کے ساتھ چولی دامن کا ساتھ ہے: راؤ سلیم
Jan 09, 2021