پنجاب ،سندھ کے میدانی علاقوں میں دھند، حدنگاہ انتہائی کم

پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے ،حد نگاہ انتہائی کم ،قومی شاہراہوں پر ٹریفک معطل رہی ۔ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ ایم 3 لاہور سے عبد الحکیم تک ، ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے شام کوٹ تک دھند کی وجہ سے بند کیا گیا ۔اس کے علاوہ ملتان سے خانیوال موٹروے اور ایم 5 ملتان سیرحیم یارخان تک موٹروے کو شدید دھند کے باعث بند کیا گیا ۔ترجمان موٹروے پولیس کاکہنا ہے کہ قومی شاہراہ پر لاہور ، پتوکی، اوکاڑہ ، ساہیوال ،چیچہ وطنی، میاں چنوں، خانیوال ، ملتان میں شدید دھند ہے جبکہ قومی شاہراہ پر بستی ملوک ،بہاولپور ،اور لودھراں میں بھی دھندچھائی ہوئی ہے۔مسافر خانہ، احمد پور شرقیہ، چنی گوٹھ ، ٹرنڈہ محمد پناہ، میاں، اقبال آباد، رحیم یار خان، صادق آباد میں بھی شدید دھند ہے۔ترجمان موٹروے کے مطابق قومی شاہراہ پران علاقوں میں حدنگاہ 20 میٹر ہے۔

ای پیپر دی نیشن