وزیراعظم عمران خان سانحہ مچھ کے لواحقین سے تعزیت کرنے کے لئے کوئٹہ روانہ ہوگئے۔ شیخ رشید بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ عمران خان سانحہ کے بعد اٹھائے گئے اقدامات کے متعلق بھی آگاہ کریں گے۔
دوسری جانب سانحہ مچھ میں جاں بحق افراد کے ورثا کے حکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے پردھرنا ختم ہوگیا۔ شہدا کمیٹی کے رہنماؤں نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی مذہب، مسلک یا زبان کے خلاف احتجاج نہیں کیا، شہیدوں کے لواحقین کے مطالبے پر دھرنا دیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے شہدا کمیٹی اور لواحقین کے دھرنا ختم کرنے کے اعلان پر شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کوشش رہی کہ ہزارہ برادری سے تعاون کریں۔
وفاقی وزیرعلی زیدی کا کہنا ہے کہ ماضی میں حکومتیں وعدے کر کے چلی جاتی تھیں، پہلی بار ہزارہ برادری کے ساتھ حکومت نے تحریری معاہدہ کیا، واقعے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنا دی۔
شہدا کے لواحقین کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں میں جاری دھرنے بھی ختم ہوگئے۔