بھارتی کسانوں کی احتجاجی تحریک، مذاکرات کا آٹھواں دور بھی کامیاب نہ ہوسکا

مودی سرکار کے تمام حربے ناکام ہوگئے، بھارتی کسانوں کی احتجاجی تحریک جاری ہے، مذاکرات کا 8 واں دور بھی کامیاب نہ ہوسکا۔میڈیارپورٹس کے مطابق کسانوں کی احتجاجی تحریک نے مودی سرکار کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے۔ حکومت نے کسانوں کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے تجاویز دینے کی پیشکش کی ہے، 15 جنوری کو دوبارہ مذاکرات پر اتفاق کیا گیا ہے۔ وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ کسان کوئی راستہ دکھائیں ہم اس پر عمل کریں گے۔کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ مودی سرکار کی نیت ٹھیک نہیں، تاریخ پر تاریخ دینا حکومت کی حکمت عملی ہے۔ دوسری جانب یوپی پولیس کی تمام تر کوششوں کے باوجود 20 ہزار سے زائد کسانوں کی ریلی دلی بارڈر پر احتجاجی تحریک میں حصہ لینے پہنچ گئی۔

ای پیپر دی نیشن