اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ کشمیر کا تنازعہ محض ایک علاقائی تنازعہ نہیں ہے بلکہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس میں کشمیری عوام شامل ہیں۔ ایک ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہر پاکستانی کی کشمیر کے مسئلے سے گہری وابستگی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستا ن نے کشمیر کے مسئلے کو عالمی سطح پر دوبارہ اجاگر کیاہے جو گزشتہ پندرہ سال بیس برسوں سے اقوام متحدہ اوردوسرے فرموں پرغیر فعال ہوچکا ہے ۔ منیر اکرم نے کہاکہ ہم سب کشمیریوں کی جدوجہد کی قانونی حیثیت, بہادری اورکشمیری عوام کی لگن کو تسلیم کرتے ہیں جن کی تیسری نسل نے تحریک آزادی کو زندہ رکھا ہوا ہے ۔
ہر پاکستانی کی کشمیر کےمسئلےسےگہری وابستگی ہے:منیراکرم
Jan 09, 2021 | 19:38