اسلام آباد(رانا فرحان اسلم،خبرنگار)اسلام آباد لوکل گورنمنٹ آرڈننس پر مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت کاشدید ردعمل ،قومی اسمبلی سیشن کے اختتام کے بعد فورا لوکل گورنمنٹ آرڈننس کا اجراء حکومت کی بددیانتی ہے،موجودہ حکومت کی نالائقی نااہلی دیکھتے ہوئے عوام پی ٹی آئی کو یقینی شکست سے دوچار کرینگے ،سابق وفاقی وزیر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماڈاکٹر طارق فضل چودھری کی ’’روزنامہ نوائے وقت ‘‘سے گفتگو، مسلم لیگ ن کے سابق چیئرمین سردار مہتاب ایڈووکیٹ کی پٹیشن پراسلام آباد ہائیکورٹ نے 11جنوری کو فریقین کو طلب کر لیا تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کیجانب سے اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے قیام کیلئے آرڈننس جاری کیا ہے جس پر مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور مسلم لیگ ن کے سابق چیئرمین سردار مہتاب ایڈووکیٹ نے اس آرڈننس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سو نیبرہڈ کونسلز کے منتخب ممبرز کوبھی ایم سی آئی کا حصہ بنایا جائے اور ایم سی آئی کے چیف آفیسر کے لامحدود اختیارات کو بھی محدود کیا جائے مئیر براہ راست عوام کے ووٹ سے منتخب ہوگا اختیارات کا اصل حقدار منتخب میئر کوہو نا چاہیے اسلام آباد ہائیکورٹ نے سردار مہتاب کی درکواست کو فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 11جنوری کو طلب کر لیا ہے دوسری جانب مسلم لیگ ن ضلع اسلام آباد کے صدر سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے روزنامہ نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہیکہ لوکل گورنمنٹ آرڈننس حکومت کی بددیانتی ہے بلدیاتی انتکابات میں مسلم لیگ ن بھرپور تیاری کیساتھ حصہ لے گی اور فتحیاب ہوگی موجودہ حکومت کی نالائقی اور نااہلی دیکھتے ہوئے انکا گراف نیچے آیا ہے اور یہ عوام میں غیر مقبول ہوئے ہیں مسلم لیگ ن مئیر کے الیکشن میں آرام سے کامیاب ہوگی پی ٹی آئی یقینی شکست سے دوچار ہوگی ۔