ملتان،ڈیرہ غازیخان (جنرل رپورٹر ،بیورو رپورٹ)ڈی جی خان آرٹس کونسل کے ڈائریکٹر سلیم قیصر نے کہا ہے کہ پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں رجسٹریشن کی تاریخ میں18جنوری 2022 تک توسیع کر دی گئی، معذور افراد کے مقابلے میں شرکت کیلئے عمر کی کوئی قید نہیں ۔ضلعی، ڈویژنل اور صوبائی سطح پر اول،دوئم اور سوئم آنیوالوں کو کیش پرائزز کے علاوہ شرکت کرنیوالے تمام نوجوانوں کو سرٹیفکیٹس بھی دیئے جائینگے۔