پاکستان فری ٹریڈ ایگریمنٹ سے فائدہ اٹھاسکتا ہے: چیئرمین عمان چیمبر 

Jan 09, 2022


لاہور(کامرس رپورٹر) عمان کے اعلی سطحی وفد کے سربراہ اور عمان چیمبر کے چیئرمین انجینئر ردھا الصالح نے کہا ہے کہ عمان ان چند ممالک میں سے ہے جنہوں نے امریکہ کے ساتھ فری ٹریڈ ایگریمنٹ سائن کیا ہے، پاکستانی تاجربھی اس سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں کیونکہ ان کی مصنوعات کو عمان سے امریکہ کو ری ایکسپورٹ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر کے دورہ کے موقع پر کیا۔ لاہور چیمبر کے صدر میاں نعمان کبیر نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جبکہ عمان میں پاکستان کے سفیر احسن واگن، لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر میاں رحمن عزیز چن، نائب صدر حارث عتیق، صوبائی وزراء سید یاور بخاری، ڈاکٹر محمد اختر ملک، چیئرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ فضیل آصف جاہ، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی امجد علی اعوان ، لاہور چیمبر کے سابق عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی ممبران نے بھی خطاب کیا۔ لاہور چیمبر کے صدر میاں نعمان کبیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات ہیں جن کی جھلک باہمی تجارت میں بھی نظر آنی چاہیے۔ لاہور چیمبر کے نائب صدر حارث عتیق نے کہا کہ لاہور چیمبر ، عمان چیمبر کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کو تیار ہے جس سے دوطرفہ تجارت بڑھانے میں مدد ملے گی۔ وفد نے پاکستانی ہم منصبوں کے B2B میٹنگز بھی کیں۔

مزیدخبریں