ناقص کارکردگی ‘ڈی ایس پی شاہدرہ ‘ٹبی سٹی کو وضاحتی لیٹر جاری 


لاہور(وقائع نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورڈاکٹر محمد عابد خان کی زیرصدارت سٹی ڈویژن کی اینٹی کرائم میٹنگ منعقد ہوئی۔ ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن(ر)مستنصر فیروز، ایس پی سٹی حفیظ الرحمان بگٹی، سرکل افسران، ایس ایچ اوز میٹنگ میں موجودتھے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے سٹی ڈویڑن کی ماہِ دسمبر کے انسدادِ کرائم کاروائیوں کا جائزہ لیا۔ڈاکٹرعابد خان نے ناقص سپرویژن پر ڈی ایس پی شاہدرہ اور ڈی ایس پی ٹبی سٹی کو وضاحتی لیٹر جبکہ ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او شاہدرہ کو شوکاز نوٹس جاری کئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او لوئر مال، داتا دربار، بھاٹی گیٹ،یکی گیٹ اور ایس ایچ او مستی گیٹ کے خلاف بھی محکمانہ کارروائی کے بھی احکامات جاری کئے۔ ڈاکٹرعابد خان نے بدمعاشوں،قماربازوں اور منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون کا حکم دیا۔ سٹریٹ کرائم روکنے میں پولیس افسران متحرک رہیں۔ آرگنائزڈ کرائم کی خلاف کریک ڈائون میں تیزی لائیں۔

ای پیپر دی نیشن