ٹبہ سلطان پور (نمائندہ نوائے وقت،سپیشل رپورٹر،سٹی رپورٹر ) مفاد پرستی کی سیاست کا الزام۔ تحریک انصاف کے کارکن اور سنیئر رہنما رکن صوبائی اسمبلی علی رضا خان خاکوانی سے تنگ آکر کے پارٹی چھوڑنے کوتیار حلقہ پی پی 235 ٹبہ سلطان پور سے بڑے بڑے برج بلدیاتی الیکشن سے قبل علی رضا خان خاکوانی گروپ کو خیر باد کہ دیں گیذرائع کے مطابق پی پی 235 ٹبہ سلطان پور سے تحریک انصاف کے پارٹی ٹکٹ پر منتخب ہونے والے رکن صوبائی اسمبلی علی رضا خان خاکوانی کی جانب سے مبینہ مفاد پرستی کی سیاست کو فروغ دینے پر تحریک انصاف کے کارکن اور سنیئر پارٹی رہنما رکن صوبائی اسمبلی علی رضا خان خاکوانی کے رویہ سے تنگ آکر پارٹی چھوڑنے کے لیے تیار ہوگئے ہیں، سنیئر رہنماوں نے نام ظاہر نہ کرنے پر بتایا کہ رکن صوبائی اسمبلی علی رضا خان خاکوانی عوامی مفاد کی سیاست کم اور جھپیاں پاکر گل مل کر عوام کو خوش کرکے بے بواقوف زیادہ بنارہے ہیں۔جبکہ این اے 165اور پی پی دو 235 میں کھچی پٹھان اتحاد گروپ کے منتخب نمائندگان اورنگزیب کھچی اور نواب علی رضا خاکوانی سے شیخ حاجی رجب علی اوربرادری کے دیگردوست چک نمبر138ڈبلیوبی سے راجہ حسن رضاجنجوعہ اورساتھی بستی سحرسے سیدعبدالشکورشاہ ہاشمی اورساتھی چک مغل سے سیدحسنین شاہ اورسیدنویداخترشاہ اور دیگر خاص سپورٹران مایوس دیکھائی اورناراضگی کااظہارکررہے ہیں۔
ٹبہ سلطان پور:پی ٹی آئی کارکن ایم پی اے سے ناراض،پارٹی چھوڑنے کوتیار
Jan 09, 2022