یو سی مانکہ بھٹہ کے مکین جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم

ماہڑہ شہر (نامہ نگار) یونین کونسل مانکہ بھٹہ کے ہزاروں مکین دور جدید میں بھی صحت و تعلیم جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ‘بوائز و گرلز مڈل سکولز , ہائی سکول , پختہ سڑکیں , ڈسپنسری , بی ایچ یو , واٹر پلانٹ کی سہولت تک میسر نہیں لوگوں میں طرح طرح کی بیماریاں زور پکڑنے لگیں یونین کونسل کے مکینوں نے درپیش مشکلات کے حوالہ سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ گزشتہ چالیس سال سے تمام تر ضروریات زندگی سے محروم چلے آرہے ہیں لوگوں کا کہنا ہے کہ ہمارے بچے پرائمری تعلیم کے بعد سکولز نہ ہونے سے تعلیم کے حصول سے قاصر ہیں ہسپتال اور ڈسپنسری نہ ہونے کی وجہ سے معمولی سی بیماری کے صورت میں شہر کا رخ کرتے ہیں اہلیان مانکہ بھٹہ نے ضلعی انتظامیہ مظفر گڑھ , مقامی ایم پی اے و ایم این اے سے یونین کونسل میں بوائز و گرلز مڈل سکول , بنیادی مرکز صحت , ڈسپنسری , پختہ سڑکوں اور واٹر پلانٹ کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن