لاہور(سپورٹس ڈیسک ) ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 388 رنز کا ہدف دیدیا۔ سیریز میں آسٹریلیا کو تین صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 416 رنز بنائے ‘ جواب میں انگلینڈ نے 294 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی ٹیم نے دوسری اننگز 265 رنز چھ کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کر دی ‘عثمان خواجہ نے دوسری اننگز میں 101رنز پر ناٹ آئوٹ رہے۔انگلینڈ نے بغیر کسی نقصان کے 30رنز بنالئے ہیں ۔