لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ 7 کی تمام فرنچائزز نے سپلیمنٹری اور متبادل ڈرافٹ میں حصہ لے کر سکواڈ مکمل کرلیا۔ ڈرافٹ میں پہلی سپلیمنٹری پک دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کو ملی تو خیبرپی کے کے صاحبزادہ فرحان کو اپنے سکواڈ میں شامل کیا۔لاہور قلندرز نے فاسٹ باؤلر محمد عمران رندھاوا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے فاسٹ باؤلر موسی خان اور ملتان سلطانز نے انگلینڈ کے فاسٹ بولر ڈیوڈ ولی جبکہ پشاور زلمی نے محمد عمر کا انتخاب کیا۔دوسرے راؤنڈ میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز نے رضوان حسین، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی غلام مدثر، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ظاہر خان جبکہ لاہور قلندرز نے عاکف جاوید اور کراچی کنگز نے جارڈن تھامسن کو سکواڈ میں شامل کیا۔متبادل (ریپلیسمنٹ) ڈرافٹ میں ملتان سلطانز نے اوڈین سمتھ کی جگہ وکٹ کیپر بیٹرجانسن چارلس کو ڈائمنڈ کیٹیگری میں منتخب کیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نوید الحق کی جگہ لیوک ووڈ (سلور میں چنے گئے)، جیمز ونس کی جگہ ول سمیڈ، جیسن رائے کی جگہ شمرون ہٹمائر اور افغانستان کے نور احمد کی جگہ علی عمران کو اسکواڈ کا حصہ بنایا۔کراچی کنگز نے انجرڈ ہونے والے غیر ملکی کھلاڑی ٹام ایبل کی جگہ اویشیکا فرننڈو، قومی انڈر 19 کپتان قاسم اکرم کی جگہ سپنر محمد طحٰہ خان کو بھی سکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ قاسم اکرم آئی سی سی مینز انڈر 19 ورلڈ کپ کی وجہ سے پی ایس ایل کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے جبکہ انڈر 19 سکواڈ میں شامل ذیشان ضمیر کی جگہ محمد حریرہ کو منتخب کیا گیا۔لاہور قلندرز نے ابتدائی چند میچز نگلش وکٹ کیپر بیٹر فل سالٹ کی عدم دستیابی کے باعث بین ڈنک کو منتخب کیا۔پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنی ایک ایک سپلیمنٹری پک محفوظ رکھی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے علاوہ باقی پانچوں فرنچائزز نے متبادل راؤنڈ میں اپنی پک محفوظ کر لی ہے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 7 کا آغاز 27 جنوری سے ہوگا، ایوانٹ کا پہلا میچ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
پاکستان سپر لیگ:ڈیوڈولی،جانس چارلس،بین ڈنک،شمرون ہٹمائر،لیوک ووڈ بھی شامل
Jan 09, 2022