لاہور(سپورٹس رپورٹر)ویمنز کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بائولر ماہم طارق نے ورلڈکپ کا کیمپ جوائن کرنے سے انکار کردیا ہے۔ فاسٹ بائولر ماہم طارق نے احتجاجاً ورلڈکپ کیمپ جوائن کرنے سے انکار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ سلیکٹرز اور سینئر کھلاڑیوں کے رویئے پر سخت نالاں ہیں، بینچ پر بیٹھے بیٹھے تنگ آگئی ہوں، اس لئے انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ معاملے پر ویمنز کرکٹ کی سربراہ اور بورڈ چیئرمین کو خط لکھ کر اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔واضح رہے کہ ویمنز ورلڈکپ کیلئے پاکستان کا کیمپ گزشتہ روزسے کراچی میں شروع گیاہے۔حال ہی میں زمبابوے کے دورہ کے موقعہ پر بھی ماہم طارق کو ٹریولنگ ریزرو کے طور پر ٹیم کے ساتھ روانہ کیا گیا تھا، کراچی سے تعلق رکھنے والی ماہم طارق ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کرکٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں۔