لاہور( خصوصی نامہ نگار)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا نصب العین، ملک میں اسلامی نظام قیام ہے۔ ہم ایسا نظام چاہتے ہیں جس کے ذریعے ریاست، قانون، عدالت، معیشت، معاشرہ اور خاندان اللہ اور اس کے رسول کے تابع ہو جائیں۔ اقامت دین سے ہی انسانوں کی دنیاوی و اخروی فلاح ممکن ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوںنے منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔امیر العظیم نے کہا کہ بانی ¿ جماعت اسلامی مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی نے نئے عزم کے ساتھ لوگوں کو اقامت دین قائم کرنے کا نصب العین سمجھایا کیوںکہ اسلامی نظام صرف، نماز، روزہ، زکوٰۃ، حج یا منبر تک نہیں بلکہ ایک فرد کے عقائد سے لے کر قوم، ریاست، ملک اور آئین کے عقائد سے ملتا ہے۔