کاہنہ (نامہ نگار ) مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رمضان صدیق بھٹی ،مرکزی رہنماء محمد خالد جوئیہ نے مری میں ہونیوالی اموات پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب فوری طور پر استعفیٰ دیں۔محکمہ موسمیات نے چند روز قبل ہی آگاہ کر دیا تھا کہ مری میں آئندہ چند روز میں معمول سے ہٹ کرشدید برف پڑنے والی ہے لیکن انتظامیہ نے محکمہ موسمیات کے الرٹ کو کسی کھاتے میں نہ لیا ۔ حکومتی نااہلی سے سیاح لاکھوں کی تعداد میں مری میں داخل ہو گئے برف پڑنے پر گاڑیوں کے راستے بند ہو گئے اور برف نے گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ سانس نہ آنے سے درجن سے زائد اموات نے ملکی فضا کو سوگوار کر دیا ۔
مری میں شہریوں کی ہلاکتوں پر وزیراعلیٰ مستعفی ہوں: رمضان صدیق، خالد جوئیہ
Jan 09, 2022