اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مری سانحہ پر اظہار افسوس کیا ہے۔ بیان میں انہوں نے مری میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس کیا۔ صدر مملکت کا اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی، صبر جمیل کی دعا کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ اْمید ہے کہ انتظامیہ مری میں پھنسے ہوئے دِیگر لوگوں کو جلد بحفاظت نکال لے گی۔
صدر عارف علوی کا مری میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
Jan 09, 2022