پشاور(بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ خیبرپی کے محمود خان نے کہا ہے گلیات میں برفباری کے باعث سیاحوں کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ نہیں ہوا، گلیات میں برفباری سے صورتحال کی خود نگرانی کررہا ہوں، گلیات میں گاڑیوں کا داخلہ مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔ایک بیان میں محمود خان نے کہا گاڑیوں میں موجود سیاحوں کو ہوٹلوں اور قیام گاہوں میں منتقل کردیا گیا ہے ،گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ریسکیو اور ضلعی انتظامیہ کو بھی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو بے گھر افراد کو پناہ گاہوں میں منتقل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا پناہ گاہوں میں قیام و طعام کے تمام انتظامات یقینی بنائے جائیں اور کوئی بھی شخص کھلے آسمان تلے رات نہ گزارے۔
گلیات میں کوئی ناخوشگوار واقعہ نہیں ہوا،صورتحال کی خود نگرانی کررہا ہوں : وزیراعلیٰ خیبرپی کے
Jan 09, 2022