ہنگامی صورتحال کے باوجود منچلوں کی مری  جانے کی ضد، انتظامیہ پریشان ، چوکیاں قائم

Jan 09, 2022

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ہنگامی صورتحال کے باوجود منچلوں کی مری جانے کی ضد نے انتظامیہ کو پریشان کردیا۔ بڑی تعداد میں سیاح مری کے داخلی راستوں پر موجود ہیں ۔ اسلام آباد سے مری کے راستے پر شدید ٹریفک جام ہے، رینجرز اور انتظامیہ نے شہریوں سے واپس جانے کی اپیل کی ہے۔ سیاحوں کو روکنے کیلئے خصوصی پکٹس بھی قائم کردی گئیں۔ سیاحوں کا اصرار ہے کہ وہ دور دراز علاقوں سے آئے ہیں مری میں برفباری دیکھنے کی اجازت دی جائے۔

مزیدخبریں