اسلام آباد(خبر نگار) ممبر قومی اقلیتی کمیشن البرٹ ڈیوڈنے کہا ہے کہ ایڈورڈز کالج پشاور میں مسیحی پرنسپل کی تعیناتی قابل ستائش ہے پاکستانی مسیحوں کی طرف سے صدر، وزیراعظم، آرمی چیف اور گورنر کا شکریہ ادا کرتے ہیں ممبر قومی اقلیتی کمیشن البرٹ ڈیوڈ نے اپنے ایک بیان میں یڈورڈز کالج پشاور میں مسیحی پرنسپل کی تعیناتی کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے صدر، وزیراعظم، آرمی چیف اور گورنر کا شکریہ ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بیرونی دنیا میں بسنے والی مسیحی برادری کے دیرنہ مطالبے پر ایڈورڈز کالج میں مسیحی پرنسپل کی تعیناتی قابل تحسین اقدام ہے۔
ایڈورڈز کالج پشاور میں مسیحی پرنسپل کی تعیناتی قابل ستائش ہے، البرٹ ڈیوڈ
Jan 09, 2022