سوشل میڈے ،مائیکر وبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر ، فیس بک ، یو ٹیو ب پر المناک سانحے کے بعد مری ٹاپ ٹرینڈ 

Jan 09, 2022

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)سوشل میڈے ،مائیکر وبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر ، فیس بک ، یو ٹیو ب پر المناک سانحے کے بعد مری ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق مری سمیت پاکستان کے شمالی علاقہ جات گلیات اور کشمیر میں مسلسل ہونے والی برفباری سے سیاح شدید مشکلات کا شکار ہوگئے۔مری میں 24 گھنٹوں کے دوران 17 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی جسے 10 سالوں کے دوران ریکارڈ برفباری قرار دیا گیا جبکہ موسم کی شدید صورتحال کے سبب مری میں نظامِ زندگی درہم برہم ہوچکا ہے۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب سے ایک ہزار گاڑیاں مری میں پھنسی ہوئی ہیں جن میں  سے 21  افراد کی گاڑیوں میں ہی اموات ہوئی ہیں۔مائیکر وبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس المناک سانحے کے بعد مری ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، شہر سے متعدد دل دہلا دینے والے مناظر سامنے آئے جس میں  گاڑیوں میں پھنسے افراد کو لوگ اپنی مدد آپ کے تحت نکالنے کی کوشش کررہے ہیں ،کہیں گاڑیاں کئی فٹ برف کے نیچے دھنسی ہوئی دکھائی دیں۔

مزیدخبریں