راولپنڈی(جنرل رپورٹر)مری میں پھنسے سیاحوں کی امداد کیلئے سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیموں نے مختلف مقامات پر ریسکیوسینٹر قائم کئے اور وٹس ایپ پر بھی پیغامات دیتے رہے ، الخدمت فائونڈیشن، دعوت اسلامی،جماعت اسلامی دختران اسلام اکیڈمی ، تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے قائدین کی ہدایات پر مری میں سینٹر قائم کیا گیا جہاں پر متاثرہ سیاحوں کی امداد کی گئی رہائش کھانا مہیا کیا گیا ور جتنا ہو سکا مدد کی جا رہی ہے، ان جماعتوںکے قائدین کی ہدایات کے مطابق اداروں کی عمارتوں میں متاثرہ سیاحوں کو ٹھہرانے کیلئے اقدامات کئے گئے۔