شہرکی انتظامیہ اور پولیس مقامی ہونی چاہیے، آفاق احمد

Jan 09, 2022


کراچی(نیوز رپورٹر)  مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئر مین آفاق احمد نے اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلدیاتی ایکٹ کے نام پر منظور کئے جانے والے کالے قانون کویکسر مستردکرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی ایکٹ شہری وسائل و اختیار پر قبضہ کرنے کی حکومتی سازش ہے، دنیا بھر میں لوگ روزگار کیلئے ایک جگہ سے دوسری جگہ جاتے ہیں مگر انکے ہاتھ میں وہاں کا اقتدار یا وسائل کا اختیار نہیں دیا جا تا لیکن سندھ کے شہری علاقوں کے وسائل و اقتدار غیر مقامی افراد کا تسلط تکلیف دہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے شہر ی علاقوں کے ساتھ صوبائی و وفاقی حکومتوں دونوں کا رویہ قابل قبول نہیں ان تمام محرومیوں اور ناانصافیوں کا واحد حل جنوبی سند ھ صوبے کا قیام ہے جس کی تکمیل کیلئے ہر فرد کے پاس جائینگے اور ہر فورم پر بات کرینگے۔انہوں نے26دسمبر کے کامیاب جلسے پر قوم کے جوش و جزبے پر مبارکباد پیش کرتے ہو ئے 21جنوری کو حیدرآباد لطیف آباد باغ مصطفی کے جلسے کو جنوبی سندھ صوبے کا تسلسل قرار دیتے ہوئے کہا کہ حیدرا ٓباد کے بعد سکھر کا جلسہ سند ھ کی سیاست کو تبدیل کردیگا۔

مزیدخبریں