کراچی(نیوز رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے صدر و صوبائی وزیر سعید غنی ، جنرل سیکرٹری جاوید ناگوری ، ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات آصف خان اور کراچی کے تمام عہدیداروں نے گزشتہ رات مری میں ہونے والے ہولناک سانحہ جس میں درجنوں معصوم شہری اپنی جان گنوا بیٹھے اس پر دلی رنج کا اظہار کرتے ہوئے سلیکٹڈ نیازی حکمرانوں کی ایک اور نااہلیت قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ موسمیات کے ماہرین اس درجے کی برف باری کی پیشنگوئی کررہے تھے مگر نااہل وزیراعظم کے ترجمانوں کی فوج دو دن سے مری میں جانے والے سیاحوں کے لئے ٹریفک اور دیگر انتظامات کرانے کے بجائے میڈیا کو احمقانہ بیانات دیتے رہے اور عوام کو مزید مری اور دیگر بدحال سیاحتی مقامات پر جانے کے لیے راغب کرتے رہے اور کہتے رہے کہ کون کہتا ہے ملک میں مہنگاء اور بدحالی ہے یہ دیکھو ایک لاکھ گاڑیاں مری میں داخل ہو چکی ہیں گزشتہ شام سے ہی تمام سیاح مری میں پھنس چکے تھے لیکن عمران نیازی اس کے ترجمان اور پنجاب حکومت کے حکمران موسم کے مزے لیتے ہوئے پوری رات اپنے بیڈ روم میں سوتے رہے اگر مری میں پھنسی ہوئی عوام کے لیے گزشتہ شام سے ہی ریسکیو کا عمل شروع کردیا جاتا تو اتنا بڑا حادثہ رونما نہ ہوتا۔ پی پی پی کے عہدیداروں نے مزید کہا کہ یہ قومی المیہ ، بد انتظامی اور نااہلی کی انتہا ہے اس حادثے کی مجرمانہ غفلت کی ایف آء آر براہ راست وفاقی حکمرانوں اور پنجاب کی صوبائی حکومت کے خلاف کاٹی جائے اس واقعے سے پوری دنیا جان چکی ہے کہ عمران نیازی کے پورے دور میں عوام کے لئے کوئی مثبت کام نہیں ہوا بلکہ ان کے نورتن پروپگینڈا ٹیم سرکاری خرچ پر عوام کو گمراہ کرنے میں مصروف عمل ہے۔