کراچی(نیوز رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کے ناظم مالیات مولانا محمد غیاث ، میڈیا کوآرڈینیٹر مولانا سمیع الحق سواتی نے کہا ہیکہ مدینہ مسجد طارق روڈ نے اپنا مقدمہ جیت لیا ہے، کل کے پرامن اور تاریخی احتجاجی مظاہرے میں شہریوں، تاجروں ، سیاسی ومذہبی کارکنان کی شرکت پر ان کے مشکور ہیں، جے یوآئی رہنماں نے کہا ہیکہ عوام تہیہ کر چکے کہ مسجد کے معاملے میں اپنے مقف سے دستبردار نہیں ہوں گے، مدینہ مسجد کی بقا اب صرف وہاں کے مقامی لوگوں کا نہیں پورے شہر اور قوم کی اولین ترجیح بن چکا ہے، انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب اگر انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنا چاہتے ہیں تو مدینہ مسجد ڈھانے کا فیصلہ مفاد عامہ کی خاطر فی الفور واپس لیں ،مولانا محمد غیاث اور سمیع الحق سواتی نے کہا کہ افسوس اس بات کا ہے کہ دنیا بھر میں مسلم وغیر مسلم ممالک کی حکومتیں عبادت کی سہولت کیلئے مساجد اور دینی مراکز تعمیر کرنا بنیادی فریضہ سمجھتی ہیں جبکہ پاکستانی عوام اپنے سرمائے سے تعمیر کی گئی مساجد کی تحفظ کی خاطر جدوجہد کر رہے ہیں ۔انہوں نے واضح کیا مدینہ مسجد طارق روڈ سے پاکستان میں مساجد کے تحفظ و بقا کی نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے ، انہوں نے کہا کہ مدینہ مسجد کے سامنے احتجاجی کیمپ اس وقت تک جاری رہیگا جب تک سپریم کورٹ کورٹ فیصلہ واپس لیکر مسجد کو کلین چٹ نہیں دے گی۔ عوام اپنی جانوں پر کھیل کر مسجد کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔