کراچی (سٹی نیوز)انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے سربراہ سماجی رہنما محمد سلیم عطاری نے مری میں پیش آنے والے واقعہ میں بڑی تعدادمیں سیاحوں کی ہلاکت پرافسوس کا اظہارکیااورکہاکہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابرکے شریک ہیں۔ انہوںنے کہاکہ المیہ ہے کہ جب محکمہ موسمیات نے شدیدبرف باری کی اطلاع کردی تھی توانتظامیہ اورحکومت نے پیش گی اقدامات کیوں نہیں کئے ۔اتنے بڑی تعدادمیں گاڑیوں کو اجازت کیوں دی گئیں ؟حکومت لوگوں کی جان کا تحفظ کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ،اس واقعہ کی ذمہ داری حکومت پنجاب پرعائد ہوتی ہے۔