پیر جوگوٹھ دو برادریوں میں خونریزتصادم،4افراد قتل،متعددزخمی


پیرجوگوٹھ (اسلام الدین عباسی/ نامہ نگار) کنگری کے کچے کے علاقے میں پرانی دشمنی پر خروس برادری کے دو گروہوں میں تصادم، اندھادھند فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد کے قتل ، متعدد زخمی ہوگئے۔ گروہوں میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، تفصیلات کے مطابق کنگری کے کچے کے علاقے تھانہ فیض محمد بنڈو کی حدود دریاء سندھ کے کنارے واقع گائوں علی حسن خروس میں خروس برادری کے دو گروہوں شاہنواز خروس اور ہزار خان خروس میں پرانی دشمنی پر ہزار خان خروس کے گروہ نے شاہنواز خروس کے گروہ پر حملہ کرکے اندھادھند فائرنگ جس کے نتیجے میں دونوں گروہوں کے 4 افراد قتل ہونے کے اطلاعات موصول ہوئی  ہے  جس میں ایک شخص علی شیر خروس کے مارے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔  جب کے کافی وقت گذرنے تک پولیس جائے وقوع پر نہیں پہنچ سکی تھی ایک دوسرے  پر جدید اسلحہ سے وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ آخری اطلاعات کے مطابق پولیس ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک شخص علی شیر خروس ہی فائرنگ میں مارا گیا ہے   جبکہ خروس برادری کے گروہوں میں تصادم کی وجہ سے علاقے میں مزید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ علاوہ ازیں کچھ عرصہ سے کنگری کے کچے کے علاقے تھانہ فیض محمد بنڈو کا علاقہ ناریجا اور اوڈھا، ناریجا اور منگنیجا برادریو کے درمیاں خونی تصادم کی وجہ سے نوگوایریا بنا پڑا تھا کہ اچانک ایک اور تصادم نے خوف و ہراس پھیلا دیا۔

ای پیپر دی نیشن