ملتان (نمائندہ نوائے وقت)بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث دریائے چناب میں فلڈ آنے کی ایڈوائزری وارننگ جاری کر دی گئی ہے چیف میٹرولوجسٹ کی جانب سے جاری کیے گئے فلڈ الرٹ میں تمام متعلقہ اداروں کو خبر دار کیا گیا ہے کہ دریائے چناب میں آئندہ دو سے تین روز میں ایک لاکھ سے ایک لاکھ 70 ہزار کیوسک پانی آنے کا خطرہ ہے اس لیے تمام ادارے الرٹ رہیں اور حفاظتی انتظامات کو یقینی بنائیں گزشتہ شب دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 85 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی تاہم محکمہ آبپاشی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خطرے والی کوئی بات نہیں ہے بالائی علاقوں میں ہونے والی بارشوں کا پانی دریا میں آرہا ہے انڈیا نے پانی نہیں چھوڑا بارشوں کا سلسلہ رکتے ہی دو تین دن میں صورتحال نارمل ہو جائے گی ویسے صورتحال اب بھی نارمل ہے۔