ملتان‘ خانیوال‘ لودھراں‘ وہاڑی‘ شجاع آباد‘ بورے والا‘ میاں چنوں‘ کوٹ ادو‘ میلسی‘ دنیا پور ‘ کبیر والا(سپیشل رپورٹر‘ نمائندوں سے) ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی بار ایسوسی ایشنزمیں انتخابات کا مرحلہ مکمل‘ ملتان میں وسیم خان بابر صدر‘ چوہدری ارشد صابر میو جنرل سیکرٹری بن گئے‘ خانیوال میں راؤ عامر صدر‘ الطاف حسین بھٹی جنرل سیکرٹری‘ لودھراں میں ملک ریاض ارائیں صدر رانا راشد نثار جنرل سیکرٹری ‘ وہاڑی میںبابر منظور دوگل صدر‘ رانا عمران ریاست جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ہیں۔بہاول پور میں الطاف چنڑ‘ ڈیرہ غازی خان میں عارف گورمانی اور رحیم یار خان میں چودھری بشارت کی صدر کے عہدہ پر کامیابی۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان میں صدارت کی نشست پر ممبر پاکستان بار کونسل مرزا عزیز اکبر بیگ گروپ کے حمایت یافتہ امیدوار محمد وسیم خان بابر نے 1304 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کرلی جبکہ مدمقابل امیدوار سید وحید رضا بخاری 1004 ووٹ لیکر دوسرے اور چوہدری جہانزیب 171 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے ہیں جبکہ 19 ووٹوں کو مسترد قرار دیا گیا ہے۔نائب صدر کی نشست پر راشد مصطفی شیخ نے 1032 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی مدمقابل امیدواروں سید خادم حسین بخاری نے 543 ووٹ محمد اقبال شاکر انصاری نے 141 ووٹ اور مہر محمد طارق علی سیال نے 852 ووٹ حاصل کیے ہیں۔جنرل سیکرٹری کی نشست پر چوہدری محمد ارشد صابر مئیو 1404 ووٹ لیکر کامیاب ٹھہرائے گئے ہیں اور شاہد محمود چاون 1016 ووٹ حاصل کرکے ناکام رہے۔فنانس سیکرٹری کی نشست پر ذیشان نذر بھٹی نے 1654 ووٹ لیکر کامیاب ٹھہرائے گئے ہیں اور مہناز اسلم نے 905 ووٹ حاصل کیے ہیں۔ لائبریری سیکرٹری پر اشفاق حسین اور جوائنٹ سیکرٹری پر مبشرہ شاہد، مجلس عاملہ کی 10 نشستوں پر احسان احمد خان، جاوید اقبال ملک، حافظ عبدالروف قادری، عباس وسیر، محمد اشرف ملک، جاوید اقبال خان، محمد ذوالفقار علی، محمد طاہر ریاض قریشی، مرزا محمد مدثر بیگ اور چوہدری ناصر احمد پہلے ہی بلامقابلہ کامیاب قرار پاچکے ہیں۔ ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 53 فیصد رہی ہے۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے سالانہ انتخابات کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔خانیوال میں صدررائو محمد عامر نے 316ووٹ اورمدمقابل ملک آفتاب عباس نے 290ووٹ حاصل کیے۔ جنرل سیکرٹری الطاف حسین بھٹی نے 320ووٹ اورمدمقابل محمد امجد بھٹی ایڈووکیٹ 292ووٹ حاصل کیے ۔نائب صدر کی نشست پر افضل ہمدانی 299،جوائنٹ سیکرٹری پر رائو فرقان الرحمن 324۔ فنانس سیکرٹری پرجام طاہر رسول 324ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔ جبکہ لائبریری سیکرٹری پر رانا کاشف اقبال اورمیاں ندیم شاہدمدمقابل تھے جن کی دوبارہ گنتی پر فیصلہ روک لیا گیا ہے ۔ لودھراں میں صدر کی نشست پر ملک ریاض احمد آ رائیں 226جنرل سیکرٹری کی نشست پر رانا راشد نثار نے178 ووٹ لے کر منتخب ہو گئے۔بورے والا میں مسلم لیگ(ن) اور دیگر دھڑوں کے حمایت یافتہ صدارت کے عہدہ پر چوہدری محمد صدیق نے 434 ووٹ حاصل کیے جبکہ مدمقابل خالد مسعود بھٹی نے 243 ووٹ لے کر صدر منتخب ہو گئے۔ جنرل سیکرٹری کے عہدہ پر محمد مشاہد نے 454 اور انکی مدمقابل راحیلہ منور نے 227 ووٹ حاصل کئے۔ نائب صدر کے عہدہ پر عمران علی شیخ کامیاب۔ جوائنٹ سیکرٹری فنانس سیکرٹری،لائبریری سیکرٹری اور آڈیٹر کے عہدوں پر پہلے تمام امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔ شجاع آباد میں کانٹے کا مقابلہ صدر کی سیٹ جام محمد مدنی درگ 160 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ میاں ایاز بودلہ 156ووٹ لے سکے۔ حافظ ملک کاشف مرتضی 159 ووٹ لے کرجنرل سیکرٹری کامیاب ہوگئے جبکہ راؤ عدنان اختر 158 ووٹ لے سکے اسی طرح نائب صدر کے لیے فیروزہ صادق نون 163ووٹ لے کر کامیاب جوائنٹ سیکرٹری کے لیے شہباز خان مگسی 163ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔میلسی میں وکلاء اتحاد کے امیدوار سید شبیر حسین کاظمی 253ووٹ حاصل کر کے صدر بن گئے۔ جبکہ جنرل سیکرٹری کیلئے وکلاء اتحاد کے چوہدری ممتاز حسین نے 247 ووٹ لیکر کامیاب ۔میاں احسن منظور نے 224ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی ان کے مدمقابل نعیم احمد غوری کو204 ووٹ ملے جوایئنٹ سیکرٹری کی نشست پر جاوید حسین نجفی 234ووٹ لیکر کامیاب ھوئے ۔ لائبریری سیکرٹری کی نشست پر تاثیر حسین شاہ نے 231، فنانس سیکرٹری کی نشست پر ممتاز احمد لاڑ نے 220 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کرلی۔ یوں صدر جنرل سیکرٹری اور نائب صدر سمیت 5 نشستیں وکلاء اتحاد نے جیت کر میدان مارلیا ۔الیکشن بار ایسوسی ایشن کبیروالا میں حاجی سعید احمد خان بھٹہ اپنے مدمقابل امیدوار رانا آفتاب صابر کے83 ووٹوں کے مقابلے میں207 ووٹ حاصل کرکے صدر اور راؤ اطہر جاوید خاں اپنے مدمقابل امیدار رانا قیصر سلطان کے80 ووٹوں کے مقابلے میں207 ووٹ حاصل کرکے جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ہیں۔جبکہ دیگر کامیاب ہونیوالوں میں نائب صدر ملک شفیق احمد کھوکھرنے 184ووٹ،جوائنٹ سیکرٹری راؤ محمد ندیم اقبال نے168 ووٹ،فنانس سیکرٹر ی ظفر اقبال موہل نے163 ووٹ،لائبریری سیکرٹری شاہد نذیر چدھرڑنے 181ووٹ حاصل کئے ہیں۔علاوہ ازیں ممبران ایگزیکٹو کی نشستوں کیلئے لبرل لائرز الائنس اورگرینڈ لائرز الائنس کے نامزد محمد ریاض احمد سہو،مہرصفدر حسین جوتہ،عبداللہ حسن،ظفر حسین کھوکھر،سکندرحیات سیال،نذر حسین سنپال،اللہ دتہ لنگڑیال،نزاکت حسین چدھرڑ،کامران خان لاشاری اور یونائٹیڈ لائرز گرینڈ الائنس کے نامزد مہر عاصم رضا دادوآنہ،علی حسین خان موہل بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔میاں چنوں میںچوہدری مدثر رضا 245 ووٹ لیکر صدر جبکہ مہرمحمد عمران نول ایڈووکیٹ 268 ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے جبکہ چوہدری غلام نبی گل ایڈووکیٹ 232ووٹ لیکر جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر کامیاب ہوگئے جبکہ بلا مقابلہ منتخب ہونے والے دیگرعہدیداران میں رانا کاشف خان نائب صدر۔ملک عابد علی کھوکھر فنانس سیکرٹری اور شہناز پروین لائبریری سیکرٹری جبکہ بلا مقابلہ ممبران مجلس عاملہ منتخب ہونے والوں میں راؤ نویدالحئی ،راحیل قمر ،مہر نوید اختر ہمدانی ،چوہدری اللہ دتہ ،اطہر بشیر۔چوہدری اشفاق علی کمبوہ اور میڈم رانا ندا فاطمہ کے نام شامل ہیں۔کو ٹ ادو میں عبدالغفور خان گرمانی گروپ نے بھاری اکثریت سے میدان مارلیا، سید غلام شبیر عباس رضوی صدر ،صفدر عباس جگلانی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ دنیاپور میں محمد وسیم ٹیپو صدر اور رانا عظمت علی خان سیکرٹری منتخب ہوگے۔ نائب صدر کی سیٹ پر رانا فیاض عظیمی بلامقابلہ کامیاب ہوئے کامیاب ہونیوالے وکلاء اور انکے حامیوں نے بھرپور جشن منایا اور کامیاب ھونے والے امیدوار وں کو پھولوں کے ہار پہنانے اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔دریں اثناء نومنتخب عہدیداروں اور نکے حامیوں نے کامیابی پر بشن منایا حامی وکلا نے جیتنے والوں کو پھولوں کے ہارپہنائے گئے اورڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے گئے۔
وسیم خان بابر : ملتان، راؤ عامر: خانیوال، بابر منظور : وہاڑی بار کے صدر منتخب
Jan 09, 2022